Posts

Showing posts from September, 2018

اناپرستی مسلمانوں

مسلم قائدین کی اناپرستی مسلمانوں کے زوال کی ذمہ دار! احساس نایاب ( شیموگہ، کرناٹک)  ایڈیٹرگوشہ خواتین واطفال بصیرت آن لائن آج انانیت کی ایسی دھوم مچی ہے کہ ہر اینٹ سوچتی ہے دیوار اُسی سے ہے دنیا میں مسلمانوں کی مثال تسبیح کے دانوں کی سی ہے ،جب ان دانوں کو ایک ڈور میں پرویا جاتا ہے تو یہ موتیوں کی مالا بن جاتی ہے اگر اس مالا کو اللہ کے ذکر کے لئے استعمال کیا جائے تو یہ تسبیح کہلاتی ہے جس سے یہ نایاب ہوجاتی ہے کیونکہ دانوں سے بندھی یہ ڈور اب عقیدت کا مقام حاصل کرلیتی ہے، کوئی اسکو ادب و احترام سے اپنی آنکھوں سے لگاتا ہے تو کوئی چوم کر  محبت ظاہر کرتا ہے اور یہ عبادت کا حصہ بن جاتی ہے جسے دیکھ کر اللہ یاد آتاہے ۔ اگر وہی تسبیح کے دانے ٹوٹ کر بکھر جائیں تو یہ بےمول ہوجاتے ہیں ۔ بالکل اسی طرح ہم مسلمان بھی ہیں ، تسبیح میں پروئے ہوئے دانوں کی مانند ،بھلے ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں لیکن ایک دوسرے سے ایمان کی ڈور میں بندھے ہوئے ہیں اور یہی ڈور ہے جو ہمارے وجود کی پہچان ہے، ہماری طاقت اور کامیابی کا راز ہے ۔ جب تک ہم مسلمان ایک ہیں، ہماری سوچ ہمارے اعمال نیک ہیں

طلاق آرڈیننس ناقابل برداشت ہے

Image
طلاق آرڈیننس ناقابل برداشت ہے احساس نایاب ( شیموگہ،کرناٹک ) ایڈیٹر گوشہ خواتین اطفال بصیرت آن لائن یٹر گوشہ خواتین اطفال بصیرت آن لائن طلاق کو لیکر مودی حکومت نے جو حرکت کی ہے  وہ اس ملک میں بسنے والے تمام مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہےاور سچی بات یہ ہے کہ ہر وہ شخص جس کا ملک کے آئین پر بھروسہ ہے اور وہ ملک کو بحیثیت ایک ملک ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہے ان تمام محب وطن کے لئے یہ قانون ملک کے آئین و دستور کے ساتھ بھونڈا مذاق ہے، ایک طرف تو یہ عورتوں سے ہمدردی کا دعوٰی کرتے ہیں، حقوق نسواں کی دہائی دیتے ہیں اور دوسری طرف لاکھوں مسلم خواتین کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے ان کے اہم مسائل کو نظرانداز کرتے ہوئے ان پہ بہت بڑا ظلم کررہے ہیں، اس سے یہ بات صاف طور پر واضح ہوجاتی ہے کہ عورتوں کو لیکر مودی سرکار نے جو بھی دعوے کئے سبھی کھوکھلے تھے لیکن انہیں اس بات کا احساس ہوجا نا چاہئیے کہ صرف جملے بازیوں سے  کچھ نہیں ہوتا، اگر انہیں سچ میں مسلم خواتین سے ہمدردی ہوتی تو آج اسطرح انکی مانگوں کو فراموش نہیں کیا جاتا اور نہ ہی چوری چھپے آرڈیننس پاس کروایا جاتا، جبکہ ہندوستان بھر میں